حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علمائے ہند شعبۂ قم المقدسہ نے ایک بیان میں غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر غیر انسانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مجلسِ علمائے ہند شعبۂ قم کے مذمتی بیان کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:
انا للہ وانا الیہ راجعون
اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور بربریت اور شب گزشتہ اسپتال پر حملہ اس کی شکست کا بین ثبوت ہے یہی وجہ ہے کہ بجائے میدان جنگ میں مقابلے کے اب وہ نہتے اور غیر نظامی افراد مدارس اور اسپتال عورتوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔
شب گزشتہ ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے اسپتال پر حملہ کر کے اپنی سفاکیت کا ثبوت بھی دیدیا۔
افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ امن امان کے عالمی علمبردار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، بلکہ حمایت کررہے ہیں اس سے زیادہ افسوسناک یہ ہے کہ اسلامی ممالک کے سربراہ بھی خاموش ہیں۔
مجلس علمائے ہند شعبۂ قم المقدسہ اسرائیل غاصب کی پر زور مذمت کرتا ہے اور بارگاہِ خدائے منتقم میں دعا کرتا ہے کہ وہ اپنے ولی منتقم کا ظہور فرمائے، تاکہ ظلم و ستم کا خاتمہ ہو سکے۔
سیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون
مجلسِ علمائے ہند شعبۂ قم المقدسہ ایران